آئندہ مالی سال کا بجٹ غیر معمولی حالات میں پیش کیا جا رہا ہے, عمران خان

اسلام آباد (صباح نیوز)

وزیرِ اعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ  آئندہ مالی سال کا بجٹ غیر معمولی حالات میں پیش کیا جا رہا ہے, اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ غیر ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کی جائے اور ترقیاتی اخراجات بڑھائے جائیں۔ جن شہری علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا نے برے اثرات ڈالے ہیں، ان علاقوں میں روزگار کے بھرپور مواقع پیدا کئے جائیں،انھوں نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ صنعتی شعبے اور زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے ،وفاق کی طرز پر صوبائی حکومتیں بھی غیر ضروری حکومتی اخراجات میں کمی لانے پر خصوصی توجہ دیں۔اس امر کا اظہار انھو ں اپنی زیرصدارت  وفاق اور صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخوا کے مجوزہ بجٹ برائے مالی سال  21-2020 کے  حوالے سے اعلی سطح  کے  اجلاس میں کیا  ۔اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، وزیر برائے صنعت محمد حماد اظہر، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، مشیران ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت ، وزیر خزانہ خیبر پختونخواہ تیمور سلیم جھگڑا اورسینئر افسران شریک تھے ۔اجلاس میں  پنجاب اور  خیبر پختونخوا  کی معاشی ٹیموں  نے اپنے اپنے صوبوں کے آئندہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ کے محصولات، اخراجات اور  بجٹ کے حوالے سے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی ترجیحات پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت کے حوالے سے غیر معمولی حالات ہیں۔  آئندہ مالی سال کا بجٹ غیر معمولی حالات میں پیش کیا جا رہا ہے۔  ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ غیر ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کی جائے اور ترقیاتی اخراجات بڑھائے جائیں ۔ وزیراعظم نے خصوصی طور پر ان منصوبوں کے حوالے سے ترجیحات مرتب کرنے اور ان ترجیحات کو عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کی جن سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور معیشت کا پہیہ بھی تیزی سے چلے۔ جن بڑے شہری علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا نے برے اثرات ڈالے ہیں، ان علاقوں میں روزگار کے بھرپور مواقع پیدا کئے جائیں۔ ملکی اور صوبائی ترقیاتی ضروریات  کو پورا کرنے اور ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبوں کی شراکت کو یقینی بنانے کے لئے  وزیرِ اعظم نے اس امر پر زور دیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے نجی شعبے کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔ وزیرِ اعظم نے  صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ صنعتی شعبے اور زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اس حوالے سے وزیرِ اعظم کو خصوصی اقتصادی زونز  اور زراعت کے شعبے کے فروغ کے لئے بجٹ میں ترجیحات پر بھی خصوصی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ وفاق کی طرز پر صوبائی حکومتیں بھی غیر ضروری حکومتی اخراجات میں کمی لانے پر خصوصی توجہ دیں۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے  صحت کے شعبے کی اپ گریڈیشن پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات میسر آ سکیں۔وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کی ملاقات بیرسٹر شہزاد اکبر نے وزیر اعظم کو شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کے بارے بریف کیا

Editor

Next Post

کورونا وباء, معیشت دباؤ کا شکار ،کمزور طبقے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں:عثمان بزدار

اتوار جون 7 , 2020
لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی مشیر برائے اقتصادی امور و منصوبہ بندی ڈاکٹر سلمان شاہ نے ملاقات کیـملاقات میں صوبے کی معیشت کو مضبوط اور محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیاـایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن […]