آخری چوائس ہیں نہ مائنس ون، مائنس ون کی صورت میں مائنس تھری ہوگا: شیخ رشید

اسلام آباد:  شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم آخری انتخاب اور نہ ہی مائنس ون ہیں، مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا، دونوں سیاسی جماعتیں سنگین کیسز میں پکڑی گئی ہیں حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، طے ہو چکا اپوزیشن نالائق ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا چودھری برادران کہیں نہیں جا رہے، انہوں نے ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا شیخوپورہ حادثہ کوسٹر ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا، پھاٹک بند تھا، ڈرائیور نے سائیڈ سے بس گزارنے کی کوشش کی، رواں سال ریلوے کی ترقی کا سال ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا لوگ کہتے ہیں ریلوے 10 سال پیچھے چلی گئی، ایم ایل ون انقلابی منصوبہ ہے، ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا، چین نے ریلوے کی ترقی میں ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا، ریلوے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی، ریلوے کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، ریلوے کیسز نیب کے حوالے کرنے جا رہے ہیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.