آرمی چیف سے ن لیگی رہنمائوں کی دو ملاقاتیں ہوئیں، شیخ رشید

راولپنڈی (ویب ڈیسک)

ملاقاتیوں میں احسن اقبال کو شامل کریں، ایک ملاقات میں شہباز شریف اور میں ایک ہی ٹیبل پر تھے

احسن اقبال اور خواجہ آصف کی عسکری قیادت سے ون آن ون ملاقات بھی ہوئی

مریم نواز جس دن سچ بولیں گی اس دن ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا ،وزیر ریلوے کا بیان

 وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کے رہنمائوں کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایک نہیں دو ملاقاتیں ہوئیں۔  اپنے ایک بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماں کی کچھ روز قبل بھی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی۔ احسن اقبال اور خواجہ آصف کی عسکری قیادت سے ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ن لیگی رہنمائوں کی ملاقاتیں کافی دیر تک جاری رہیں اور آج میں مجبوراًکہہ رہا ہوں کہ ایک نہیں 2ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ملاقاتیوں میں احسن اقبال کو بھی شامل کریں۔ ایک ملاقات میں شہباز شریف اور میں ایک ہی ٹیبل پر تھے۔مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز جس دن سچ بولیں گی اس دن ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا، سیاست شروع ہوچکی ہے (ن)سے(ش)کے الگ ہونے کا آج پہلا دن ہے۔

Editor

Next Post

آرمی چیف سے محمد زبیر کی ملاقاتیں محمد زبیر کی درخواست پر ہوئیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق

بدھ ستمبر 23 , 2020
راولپنڈی (ویب ڈیسک) دونوں ملاقاتیں محمد زبیر کی درخواست پر ہوئیں، نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق باتیں ہوئیں آرمی چیف نے واضح کیا کہ قانونی مسائل عدالتوں میں حل ہوں گے، میجر جنرل بابر افتخار کی نجی ٹی وی سے گفتگو  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر […]