آزاد جموں و کشمیر کے صحافیوں کا آئی ایس پی آر کا دورہ

راولپنڈی(سٹاف رپورٹ)

آزاد جموں و کشمیر  کے  صحافیوں نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جموں و کشمیر کے صحافیوں کے وفد نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے بھی ملاقات کی۔صحافیوں کے دورے کے دوران انہیں بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا جبکہ صحافیوں کو بھارتی فورسز کے مقامی آبادی کو نشانہ بنانے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔آزاد جموں و کشمیر کے صحافیوں نے 5 اگست کے بھارتی غیر قانونی اقدام کے تناظر میں ملاقات پر اظہار تشکر کیا۔گذشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پانچ اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی خاطر خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔

Editor

Next Post

فیڈرل بورڈ کامیٹرک امتحان میں 40 فیصد مضامین میں فیل ہونیوالے طلبہ کو پاس کرنیکا فیصلہ

ہفتہ جولائی 25 , 2020
اسلام آباد (سٹاف رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج سے متعلق پالیسی میں ایک بار پھر تبدیلی کرتے ہوئے امتحان میں 40 فیصد مضامین میں فیل ہونے والے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن نے میٹرک امتحان […]