آمدن سے زائد اثاثے: نیب خیبر پختونخوا نے مولانا فضل الرحمن کو طلب کر لیا

پشاور (ویب ڈیسک)

یکم اکتوبر کو حیات آباد میں واقع آفس میں صبح 11 بجے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کا نوٹس جاری

قومی احتساب بیورو (نیب)خیبر پختونخوا نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کردی اور انہیں طلب کر لیا۔نیب کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کو یکم اکتوبر کو حیات آباد میں واقع آفس میں صبح 11 بجے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نیب کے پاس کیس میں مولانا فضل الرحمن کے خلاف شواہد اور معلومات ہیں، جبکہ پیش نہ ہونے کی صورت میں نیب قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیب خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت کے افسر و مولانا فضل الرحمن کے چھوٹے بھائی ضیاالرحمن کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

#/S

Editor

Next Post

زیادتی کیسز کے مجرموں کو سخت سزا دلانے کیلئے اہم قانون سازی ہوگی،  شبلی فراز

منگل ستمبر 22 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا کے حوالے سے ویکسین کی قیمت 8400 روپے مقرر کی گئی 94 ادویات کی قیمتوں کو مناسب سطح پر لانے کا فیصلہ کیا گیا کابینہ اجلاس میں 18 ایجنڈا آئٹمزپر بات کی گئی  اجلاس میں توانائی  شعبے اور ایف بی آر  پر غور کیا گیا  خصوصی […]