آواران میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 7 دہشت گرد ہلاک

آواران (ویب ڈیسک)

بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آواران کے علاقے کلکور میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد مارے گئے تاہم دہشت گردوں کے حملے میں کسی سیکیورٹی اہلکار کے زخمی یا ہلاکت کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے مزید دستوں کو طلب کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جب کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کی لاشیں آواران کے اسپتال میں منتقل کردی گئی ہیں تاہم ابھی تک ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

Editor

Next Post

حکومت کے پاس سوا دو سال، ہمیں کارکردگی دکھانا ہوگی: وزیراعظم عمران خان

منگل دسمبر 22 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے تمام وفاقی وزرا کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارتیں پرفارم نہیں کریں گی تو بہتر گورننس نہیں دے سکتے۔ حکومت کے پاس سوا دو سال ہیں، ہمیں اپنی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ وزیراعظم نے یہ بات وفاقی وزارتوں کو اہداف […]