ابو ظہبی’ ڈیزل ٹینکر میں نسوار سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ڈرائیور گرفتار

ابو ظہبی’ ڈیزل ٹینکر میں نسوار سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ڈرائیور گرفتار
سپلائی کر نیوالی کمپنی  کے ڈیزل ٹینکر میں ڈرائیور750 کلو گرام نسوار چھپا کر ابوظہبی لانے کی کوشش کررہا تھا

ملزم کیخلاف ممنوعہ مواد اسمگل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا،ابو ظہبی کرائم برانچ

ابوظہبی(ویب ڈیسک )ابوظہبی میں پولیس نے ڈیزل ٹینکر کے ذریعے بڑی مقدار میں نسوار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈرائیور کوگرفتار کرلیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملزم پیٹرول سپلائی کرنے والی کمپنی میں ڈیزل ٹینکر کا ڈرائیور تھا جو 750کلو گرام نسوار ٹینکر میں چھپا کر اسے ابوظبی لانے کی کوشش کررہا تھا۔  ابوظہبی کرائم برانچ  نے بتایا  کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ بڑی مقدار میں نسوار اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،نسوار لائے جانے کی اطلاع پر کرائم برانچ کی ٹیم بڑے پیمانے پر تفتیش شروع کرتے ہوئے اسمگلر تک پہنچ گئی جوڈیزل سپلائی کرنے والی کمپنی میں ٹینکر ڈرائیور تھا۔ملزم کو سمگل کی جانے والی 750 کلو گرام نسوار کے ساتھ حراست میں لے کر ممنوعہ مواد اسمگل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ابوظہبی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نسوار ممنوعہ اشیا میں شامل ہے جس کی تجارت یہاں ممنوع ہے۔

Editor

Next Post

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2روپے 6پیسے فی یونٹ مہنگی،نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ اگست 8 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2روپے 6پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ۔نیپرا نے بجلی مہنگی ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں اضافہ نومبر 2019سے جون 2020تک کیلئے کیا گیا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر […]