اتنے وسائل نہیں کہ تمام نالوں کی صفائی کریں، وسیم اختر

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ہمارے مسائل بہت ہیں مگر وسائل اتنے نہیں کہ تمام نالوں کی صفائی کریں۔

وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کراچی کی صفائی اور وسائل کی کمی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مسائل اتنے ہیں، وسائل نہیں ہیں کہ تمام نالوں کی صفائی کریں۔

وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام بڑے نالوں کی صفائی کروائی تھی، نالوں کے صفائی سے متعلق حکومت کو خطوط لکھے لیکن جواب نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ صرف نالوں کی صفائی کرنا مسئلے کا حل نہیں، کچرے کو نالے میں آنے سے روکا جائے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے نالوں کی صفائی کروائی، ٹنوں کے حساب سے نالوں میں کچرا آتا ہے، ایک ماہ بعد پھر وہی صورتحال ہوگئی۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.