احتساب عدالت میںشہباز،حمزہ کی پیشی ‘پولیس اور ن لیگیوں میں تکرار

احتساب عدالت میں شہباز،حمزہ کی پیشی ‘پولیس اور ن لیگیوں میں تکرار

کورٹ روم کے اندر جیمر لگائے ، گاڑی اندر لگانے کی اجازت نہیں دے رہے، میڈیا سے گفتگو

لاہور(ویب ڈیسک )احتساب عدالت لاہور کے احاطے میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر پولیس اہلکاروں اور مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کے درمیان تکرار ہوئی۔ہفتہ کولاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ(ن )کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو لایاگیا۔مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب، عطا تارڑ، شائستہ پرویز ملک،عظمی بخاری، غزالی سلیم بٹ اور دیگر رہنما بھی  کارکنوں کے ہمراہ عدالت پہنچ گئے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آمد پر مسلم لیگ (ن) کارکنوں نے نعرے بازی کی۔جس پراحاطہ عدالت میں پولیس اہلکاروں اور  لیگی رہنمائوں عظمی بخاری، غزالی سلیم بٹ اور دیگر کی پولیس اہلکاروں سے تکرار بھی ہوئی۔عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورٹ روم کے اندر جیمر لگائے جا رہے ہیں، گاڑی اندر لگانے کی اجازت نہیں دے رہے، آج ایسا لگ رہا ہے جیسے کوئی نئے شہباز شریف عدالت آئے ہیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.