اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے، عمران خان

اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے، عمران خان

جاپان کی میواکی تکنیک کی طرزپرشہری شجرکاری کا آغازکردیا،وزیر اعظم

اسلام آباد(ویب  نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ہم نے جاپان کی میاواکی تکنیک کی طرز پر اربن فارسٹری کا آغاز کر دیا ہے اور جاپانی طریقہ کار کے تحت درخت 10 گنا تیزی سے بڑھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جاپانی طریقہ کار کے تحت درخت 30 گنا زیادہ گھنے ہوتے ہیں اور اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اربن فارسٹری کے لیے لاہور میں 50 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے اور پہلا تجربہ گزشتہ سال لبرٹی چوک لاہور میں کیا گیا تھا۔

Editor

Next Post

سینیٹ الیکشن'پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

ہفتہ فروری 13 , 2021
سینیٹ الیکشن’پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ الیکشن کمیشن پہنچے تھے کراچی(ویب  نیوز) سینیٹ الیکشن کے لیے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک، شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا، پلوشہ […]