اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیرین ائیرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران ونڈ اسکرین پر پرندہ ٹکرانے سے خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا۔

حادثے میں پائلٹ کے سامنے ونڈ اسکرین بری طرح متاثر ہوئی جس کے باعث طیارے کو گراونڈ کرکے اگلی پرواز منسوخ کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد آنے والی سیرین ایئر کی پرواز نمبر ER 500 کا حامل طیارہ لینڈنگ پوزیشن پر تھا کہ اچانک طیارے کے عین پائلٹ کے سامنے کی ونڈ اسکرین پر پرندہ آکر ٹکرایا جس سے شیشے کو شدید نقصان پہنچا اور پوری اسکرین پر دراڑیں پڑگئیں۔

پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت رن وے پر اتار لیا۔ بعدازاں طیارے کو ایئرپورٹ پر ہی گراؤنڈ کرکے آئندہ پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔

آئندہ پرواز پر روانگی کے انتظار میں بیٹھے کچھ مسافر پرواز منسوخ ہونے پر واپس گھروں کو روانہ ہوگئے جبکہ چند مسافر ایئرپورٹ پر ہی اگلی پرواز کے انتظار میں بیٹھے رہے۔

Editor

Next Post

تکنیکی شعبے میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان اہم معاہدہ

جمعرات دسمبر 24 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت اقتصادی امور نے کہا ہے کہ ٹکینیکل تعاون کے سلسلے میں پاکستان کا جرمنی کے ساتھ ایک ارب 95 کروڑ روپے کا معاہدہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ جرمنی قدرتی آفات سے بچاؤ، ٹیکسٹائل میں لیبرز کے سوشل […]