اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ کالعدم قرار

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ کالعدم قرار دیتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو پرانے ریٹس پر ٹیکس وصول کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں اسلم کے علاوہ شہریوں کی طرف سے دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ٹیکس وصولی سی ڈی اے کا اختیار نہیں ہے، میٹروپولیٹن کارپوریشن وصول کرے۔

عدالت نے سی ڈی اے کا پراپرٹی ٹیکس وصولی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2015ء کے بعد سے سی ڈی اے کا پراپرٹی ٹیکس سے وصول شدہ رقم کا آڈٹ کرایا جائے اور سی ڈی اے کو پراپرٹی ٹیکس کی رقم لوکل گورنمنٹ فنڈ میں منتقل کی جائے۔ عدالت نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں۔

Editor

Next Post

عالمی منڈی سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت گرگئی

بدھ دسمبر 23 , 2020
کراچی (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی سے1866 ڈالر کی سطح پر […]