اسلام آباد: سی ڈی اے کا قائداعظم کی یادگار محفوظ بنانے کیلئے بڑا قدم

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

اسلام آباد کی کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یادگار کو محفوظ بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھالیا۔

سی ڈی اے اسلام آباد کے اعلامیے مطابق ایکسپریس وے پر قائداعظم کی پورٹریٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کا فنڈ جاری کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق قائداعظم کے نئے پورٹریٹ کے لیے 2 ایم ایم کی لوہے کی چادر استعمال کی جائے گی۔

بانی پاکستان کے پورٹریٹ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 59 فٹ ہوگی اور اس میں نئے فیچر شامل کیے جائیں گے۔

سی ڈی اے اعلامیے مطابق قائداعظم کی پورٹریٹ پر لکھے گئے اتحاد، ایمان، تنظیم میں قلعہ روہتاس کے فیچر شامل کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق قائداعظم محمد علی جناح کے یادگاری پورٹریٹ کو محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی دیوار بنائی جائے گی۔

سی ڈی اے اعلامیے کے مطابق قائداعظم محمد علی جناح کی یادگار کو رواں سال بارشوں کی وجہ سے نقصان پہنچا تھا۔

Editor

Next Post

مولانا طارق جمیل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت، اسپتال منتقل

اتوار دسمبر 13 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کورونا میں مبتلا ہوگئے اور طعبیت کی خرابی پر مولانہ طارق جمیل کو راولپنڈی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مولانا طارق جمیل نے ٹوئیٹ کے ذریعے چاہنے والوں سے دعاوں کی درخواست کی ہے۔ مولانہ طارق جمیل نے ٹوئیٹ […]