اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کارجحان

کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کارجحان

کے ایس ای100انڈیکس 170پوائنٹس کے اضافے سے بڑھ کر42504.76پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 170پوائنٹس کے اضافے سے بڑھ کر42504.76پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ44.12فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کے سرمائے  میں23ارب 67کروڑ31لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت1.46فیصد زائد رہی ۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباو بڑھنے کے باعث کے ایس ای100 انڈیکس42234پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاںنچلی سطح پر آئی قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری شروع ہوئی جس کے باعث انڈیکس42554پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میںمزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس 170پوائنٹس کے اضافے سے42504.76پوائنٹس اور کے ایس ای30انڈیکس102.45پوائنٹس کے اضافے سے18046.26پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرذ انڈیکس 101.79پوائنٹس کے اضافے سے30167.01پوائنٹس پر بند ہوا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب21ارب 73کروڑ93لاکھ روپے سے بڑھ کر79کھرب45ارب41کروڑ24لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر417کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 184کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 210میں کمی اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھائو میں112.32روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت 6993.33روپے ہو گئی اسی طرح30.36روپے کے اضافے سیپ ہائر فائبر کے حصص کی قیمت706.37روپے ہو گئی جبکہ پریمیئر شوگرکے حصص کی قیمت میں40روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکی حصص کی قیمت 510روپے ہو گئی اسی طرح پاک ٹوبیکو 30روپے کی کمی سے 1700روپے پر آ گئی ۔

#/S

Editor

Next Post

جولائی، اگست میں بیرونی سرمایہ کاری میں 21 فیصد کمی

جمعہ ستمبر 18 , 2020
جولائی، اگست میں بیرونی سرمایہ کاری میں 21 فیصد کمی اگست میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 10 کروڑ 29 لاکھ ڈالر رہا،سٹیٹ بینک اسلام آباد (ویب ڈیسک )رواں مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 21 فیصد جبکہ ایشیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ سے بھی اسی عرصے […]