اسکردومیں مسافر کوسٹر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 16 افراد جاں بحق،5زخمی

اسکردومیں مسافر کوسٹر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 16 افراد جاں بحق،5زخمی

مسافسر کوسٹر راولپنڈی سے اسکردو جارہی تھی کہ گلگت اسکردو روڈ پر تونگوس میں لینڈ سلائڈنگ کی زد میں گئی

ریسکیو ٹیموں ، پولیس اہلکاروں  اور مقامی افراد نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور نعشوں اور زخمیوں کو گاڑی سے نکالا

اسکردو (ویب ڈیسک )اسکردو میں مسافسر کوسٹر پہاڑی تودہ گرنے  کے ہولناک حادثہ میں 16 مسافر جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافسر کوسٹر نمبر ایل ای ایس 590 راولپنڈی سے اسکردو جارہی تھی کہ گلگت اسکردو روڈ پر تونگوس میں لینڈ سلائڈنگ کی زد میں گئی ۔ حادثہ کے نتیجہ میں کوسٹر تودے کے نیچے دب گئی۔ ریسکیو ٹیموں ، پولیس اہلکاروں اور مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور نعشوں اور زخمیوں کو گاڑی سے نکالا۔ مسافر کوسٹر میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 15افراد سوار تھے۔

Editor

Next Post

روضہ رسول ۖ کو زیارت کیلئے کھول دیا گیا، زائرین کو حرم میں نماز اور طواف کی اجازت بھی مل گئی

اتوار اکتوبر 18 , 2020
مدینہ منورہ (ویب ڈیسک) نمازی کورونا وائرس ایس او پیز کے ساتھ مسجد نبوی ۖ میں عبادت اور روضہ رسولۖ کی زیادت کر سکیں گے، وزیر اسلامی امور مسجد قبا بھی نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ، روزانہ فجر سے پہلے کھولی جائے گی اور اسے عشا کے بعد […]