اسکول کھولنے کا حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہوگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

عالمی وبا کورونا وائرس کی شدت میں کمی کے بعد اسکول کھولنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن 7 ستمبر کو ہونے والی میٹنگ کے بعد جاری کیا جائے گا ۔

ترجمان وزیر تعلیم کے مطابق 7 ستمبر کو سندھ اور وفاق کی مشترکہ میٹنگ کے بعد اسکول کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ترجمان وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کیسز میں کمی آنے کے بعد اسکول کھولنے سے متعلق ایس او پیز بنا لیے گئے ہیں جبکہ اسٹیرنگ کمیٹی میں ایس او پیز کو منظور کر کے لاگو کیا جائے گا۔

Editor

Next Post

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، 2 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی

منگل ستمبر 1 , 2020
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے انھیں صوبائی حکومت کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کرکے صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی۔ […]