افغان صوبے لغمان میں گورنر کے قافلے پر حملہ، 4 افراد ہلاک

لغمان (ویب ڈیسک)

افغان صوبے لغمان کے گورنر کے قافلے پر بم حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے لغمان کے گورنر رحمت اللہ یارمل کا قافلہ گیسٹ ہاؤس سے آفس کی جانب جارہا تھا کہ اس دوران گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوگئے تاہم افغان حکومت کی جانب سے ابھی تک ہلاکتوں یا کسی کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان گورنر نے بھی قافلے پر بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر رحمت اللہ یارمل حملے میں مکمل محفوظ ہیں تاہم دیگر افراد کے جانی نقصان کا خدشہ ہےجب کہ ابھی تک طالبان سمیت کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

Editor

Next Post

نواز شریف کے خلاف مجرمانہ سازش، بغاوت اور لوگوں کو اکسانے کی دفعات کے تحت مقدمہ

پیر اکتوبر 5 , 2020
راجہ فاروق حیدر خان کا نام بھی پاکستان کے خلاف مجرمانہ سازش اور، بغاوت کے الزام میں مقدمے میں شامل نواز شریف،راجا ظفر الحق، سردار ایاز صادق، شاہد خاقان عباسی، خرم دستگیر سمیت درجنوں مسلم لیگیوں پر مقدمہ درج لاہور(ویب ڈیسک ) ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق […]