امریکا کا سعودی عرب سے پیٹریاٹ میزائل سسٹم ہٹانے کا فیصلہ

جدہ(صباح نیوز)

امریکا نے سعودی عرب سے پیٹریاٹ میزائل سمیت اپنی عسکری تنصیبات ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے بعد سعودی عرب میں آئل فیلڈز کی حفاظت کے لیے عسکری تنصیبات میں اضافہ کیا تھا جسے اب ختم کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں امریکا سعودی سرزمین سے پیٹریاٹ اینٹی میزائل سسٹم اور دیگر عسکری تنصیبات ختم کررہا ہے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ سعودی آئل فیلڈز کی حفاظت کے لیے زمین پر میزائل اور جنگی طیاروں کے حملوں سے تنصیبات کو بچانے والے پیٹریاٹ میزائل کی چار بیٹریوں کو آئل فیلڈز سے ہٹادیا جائے گا جب کہ بیٹریوں پر تعینات کیے جانے والے درجنوں فوجیوں کو بھی وہاں سے ہٹاکر دوسری جگہ تعینات کیا جائے گا۔عرب میڈیا کا بتانا ہیکہ پیٹریاٹ سسٹم کو ہٹانے کا عمل جاری ہے اور اس بات کو اسے پہلے کبھی منظر عام پر نہیں لایا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق اس سے قبل امریکی لڑاکا طیاروں کے دو اسکوارڈنز پہلے ہی خطے سے نکل چکے ہیں اور اب امریکی حکام خلیج سے امریکی بحریہ کی تعداد میں بھی کمی پر غور کررہے ہیں جب کہ بحریہ کی تعداد میں کمی امریکی حکام کے اس اندازے کی بنیاد پر کی جارہی ہے کہ امریکا کے اسٹریٹیجک مفادات کو ایران سے فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سعودی عرب کی جانب سے کوئی رد عمل نہیں دیا گیا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جنوری میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت اور اب اس کے ساتھ کورونا کی موجودہ صورتحال نے ایران کو کمزور کردیا ہے جس سے خطے میں تہران کی صلاحیتوں میں کمی ہوئی ہے۔

Editor

Next Post

پی ٹی سی ایل سابق قبائلی اضلاع میں براڈ بینڈ خدمات کو بہتر بنائے گا، پی ٹی اے

جمعہ مئی 8 , 2020
اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے پی ٹی سی ایل کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبہ کے پی کے کے سابقہ فاٹا اضلاع میں براڈ بینڈ خدمات کے فروغ کے لئے اقدامات کریں تاکہ اس علاقے کے لوگوں کو آن لائن تعلیم اور دیگر ویب بیسڈ […]