امریکی ایوان نمائندگان ,,, صدر ٹرمپ کےمواخذے کی منظوری

واشنگٹن: (ویب ڈیسک  ) بغاوت پر اکسانے کے الزام پر ٹرمپ کو مواخذے کا سامنا، امریکی ایوان نمائندگان نے مواخذے کی منظوری دے د ی، قرارد سینیٹ میں بھیجی جائے گی۔

کیپٹل ہل ہنگامہ کے بعد ٹرمپ مشکل میں پڑگئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بغاوت پر اکسانے کے الزام پر مواخذے کا سامنا ہے۔ ایوان نمائندگان میں 232 ارکان نے فوری مواخذے کے حق میں ووٹ دئیے، ٹرمپ کی پارٹی کے 10 ارکان بھی شامل ہیں،197 ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی۔

سپیکر نینسی پلوسی نے قرار داد پر دستخط کر دئیے۔ مواخذے کی قرار داد اب سینیٹ میں پیش کی جائے گی، ٹرمپ امریکا کی تاریخ میں پہلی بار دو مرتبہ مواخذے کا سامنا کرنے والے صدر ہوں گے۔

Editor

Next Post

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 95 پیسے تک اضافے کا امکان

جمعرات جنوری 14 , 2021
اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 95 پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے ورکنگ ارسال کردی  و زارت خزانہ کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے، مہنگائی […]