امن و امان کے بارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، وزیر اعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امن و امان کے بارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا،  کسی کو امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں بھی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء نور الحق قادری اور فیصل واوڈا بھی شریک ہوئے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.