انٹرنیٹ کی بحالی اورایف آئی آرکی واپسی تک کوئی گفتگونہیں ہوگی، بھارتی کسانوں کا اعلان

نئی دہلی (ویب ڈیسک)

بھارت میں کسانوں نے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو واضح طور پر کہاہے کہ موجودہ ماحول میں بات چیت ممکن نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کسان یونین کے صدر منجیت سنگھ رائے نے بتایاہے کہ جب تک حکومت معصوم کسانوں سے ایف آئی آر واپس نہیں لیتی اور انٹرنیٹ سروس کو بحال نہیں کرتی تب تک بات نہیں ہوسکتی ہے۔ رائے نے کہا ہے کہ ہمیں دہلی حکومت کی طرف سے 115 افراد کی ایک فہرست ملی ہے، جبکہ اب بھی ہمارے 6 افراد کا پتہ نہیں چل سکاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ہیلپ لائن دی ہے، لوگ کال کر رہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ ان کے کنبہ کے افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔رائے نے کہاہے کہ حکومت سے اب بات چیت ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی بارڈر پر کسانوں کے خلاف آہنی چہرے کی دیواریں تعمیر کی گئی ہیں۔ خاردار تار لگائی گئی ہے۔ لہذا اس طرح کے ماحول میں گفتگوممکن نہیں ہے۔ گذشتہ روزپولیس نے کسانوں سے ملنے جانے والی حزب اختلاف کی دس جماعتوں کے 15 ارکان پارلیمنٹ کو روک دیا.

Editor

Next Post

تحریک کشمیر برطانیہ آن  لائن کشمیر کانفرنس سے صدر آزاد کشمیر اور برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا خطاب

جمعہ فروری 5 , 2021
30  برطانوی ممبران پارلیمنٹ بورس جانسن کو کشمیر کی صورت حال سے آگا ہ کریں گے لندن (ویب ڈیسک) 30  برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے کشمیر کی سنگین صور حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام  یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ آن  لائن کشمیر […]