اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقررکردیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک)

اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقررکردیا گیا جس کا  محکمہ ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی منظوری کے بعد اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کردیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ہرمسافر ٹرین پر ایک دفعہ سوار ہونے کے 40 روپے بطور کرایہ ادا کرنے کا پابند ہوگا۔

تقریب کے موقع پروزیرٹرانسپورٹ اور ارکان اسمبلی کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب نے کورونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اورنج لائن کے ٹیسٹ رن کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

Editor

Next Post

کورونا کی دوسری لہر کے باعث قطر ایئرویز نے طیارے گراؤنڈ کردیئے

منگل اکتوبر 20 , 2020
دوحہ (ویب ڈیسک) کورونا کی دوسری لہر کے باعث قطر ایئرویز نے اپنے طیارے گراؤنڈ کردیئے اور آئندہ دو برس تک ان طیاروں کو استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کی اس قومی فضائی کمپنی ایئر ویز نے کورونا وبا کے باعث […]