اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(صباح نیوز)

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے رواں ماہ یعنی جون کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.48 ڈالر فی یونٹ کی کمی کر دی۔ایل این جی کی نئی قیمت سے متعلق اوگر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا  جس کے مطابق جون کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.48 ڈالر فی یونٹ کمی کی گئی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.38 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 6.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ۔اس کے علاوہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کم کر کے نئی قیمت 6.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ۔

Editor

Next Post

کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید 67افراد جاں بحق ،تعداد 2002ہوگئی ،مصدقہ کیسز 98943تک پہنچ گئے

اتوار جون 7 , 2020
اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس سے   مزید 67 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد مجموعی تعداد 2002ہو گئی جبکہ مزید 4960کیسز رپورٹ ہونے سے    متاثرہ افراد کی   تعداد  98 ہزار 943 ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار […]