اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز

اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔اوگرا کی جانب سے حکومت کو بھجوائی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 4 فیصد فی لٹر کمی کی جائے۔اوگرا نے سفارش کی ہے کہ پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار رکھی جاسکتی ہیں۔ اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو روپے تک فی لٹرکمی کی تجویز دی ہے۔  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہو گی یا برقرار رہیں گی، فیصلہ آج بدھ کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا۔ وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی اعلان آج کرے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی تھی۔

Editor

Next Post

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں145طلبا کورونا وائرس کا شکار

منگل ستمبر 29 , 2020
لاہور (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ50 ،لاہور میں4، ننکانہ صاحب23، راولپنڈی7 اورجہلم میں 3 طلبا میں کورونا کی تصدیق سرگودھا میں8، خوشاب3، بھکر2، گجرات18 اورساہیوال میں3طلبا میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،رپورٹ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بچوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں70ہزار750 […]