اپنا فرض اخلاص اور جذبہ سے ادا کریں: آرمی چیف کی افسروں اور جوانوں کو ہدایت

راولپنڈی (ویب ڈیسک)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرعزم رہتے ہوئے اپنا فرض اخلاص اور جذبہ کیساتھ ادا کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری ٹویٹس میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے یہ ہدایات لائن آف کنٹرول کے دورہ کے موقع پر دیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر چھمب سیکٹر کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے چھمب سیکٹر میں آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف کو بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ اب تک کی آپریشنل صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ پاک فوج کے سپہ سالار نے زبردست آپریشنل تیاریوں پر افسروں اور جوانوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں مقامی آبادی کی بھرپور مدد کی جائے۔ انہوں نے اس موقع پر افسروں اور جوانوں کو پرعزم رہتے ہوئے اپنا فرض اخلاص اور جذبہ سے ادا کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Editor

Next Post

کورونا کیسز میں اضافہ: این سی او سی نے کئی شعبے دوبارہ بند کرنے کا عندیہ دے دیا

بدھ اکتوبر 21 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں آج ایک اہم اجلاس کے دوران حکام نے کہا کہ اگر احتیاطی تدابیر کی عمل درآمد نہ ہوا تو دوبارہ سخت اقدامات کرنا پڑیں گے۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں میں […]