اپنے تجربے سے بہت کچھ سیکھا ،اسی تجربے سے ہی میرے اندر تبدیلی آئی،وزیراعظم

میری زندگی کا تجربہ باقیوں سے بڑا مختلف ہے،عمران خان

اپنے تجربے سے بہت کچھ سیکھا ،اسی تجربے سے ہی میرے اندر تبدیلی آئی،وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بہت مختلف زندگی گزاری ہے اور میری زندگی کا تجربہ باقیوں سے بڑا مختلف ہے،ایک نجی ٹی وی کو  اپنی ذاتی زندگی کے تجربات بارے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں 18 سال کی عمر میں برطانیہ چلا گیا، مجھے نوجوانی میں دو مختلف ثقافتوں میں زندگی گزارنے کا تجربہ ہوا۔عمران خان نے بتایا کہ میں نے اپنے تجربے سے بہت کچھ سیکھا اور اسی تجربے سے ہی میرے اندر تبدیلی آئی ہے۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی زمانے میں غلامی کا دور تھا، اب ذہنی غلامی کا دور ہے، جوغلام بناتے ہیں وہ آپ کو نیچ سمجھتے ہیں۔اپنے زمانہ طالب علمی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ زمانہ طالب علمی میں ہمیں اردو بولنے کی آزادی نہیں تھی ، پہلے چار پانچ فیصد لوگ انگریزی میڈیم میں تعلیم حاصل کرتے تھے۔ ایلیٹ کلبوں میں 1974 تک پاکستانی لباس پر بھی پابندی تھی۔وزیراعظم نے بتایا کہ ہمیشہ اپنی زندگی کا جائزہ لیتا ہوں اسی لئے کامیاب ہوتا ہوں ، کرکٹ میں بھی جب تک کارکردگی سے متعلق سوچتا نہیں تھا سوتا نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ میں مسلسل اپنی زندگی کا جائزہ لیتا آیا ہوں، میں نے معاشرے کو اس طرح دیکھا جس طرح لوگوں کو موقع نہیں ملتا۔

Editor

Next Post

روجھان مزاری قبیلے کے سردارشیرباز خان مزاری انتقال کرگئے

اتوار دسمبر 6 , 2020
روجھان مزاری قبیلے کے سردارشیرباز خان مزاری انتقال کرگئے نماز جنازہ آج انکے آبائی شہر روجھان میں ادا کی جائیگی کراچی (ویب ڈیسک )معروف سیاستدان وسابق نگراں وزیر اعظم میر بلخ شیر مزاری کے بھائی سردار شیرباز خان مزاری 90 سال کی عمر میں ہفتہ کو کراچی میں انتقال کرگئے،خاندانی […]