اپوزیشن نے ہمیشہ نوٹوں کی سیاست کی ، عثمان بزدار

ویڈیو سیکنڈل نے سینیٹ الیکشن میں ضمیروں کے سودوں کا پردہ چاک کیا

سینیٹ الیکشن پر اپوزیشن کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے ،بیان

لاہور(ویب  نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ہمیشہ نوٹوں کی سیاست کی ۔ انہوںنے اپنے بیان میں کہا کہ سینیٹ الیکشن پر اپوزیشن کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے، اس ٹولے نے ہمیشہ نوٹوں کی سیاست کی، ویڈیو سیکنڈل نے سینیٹ الیکشن میں ضمیروں کے سودوں کا پردہ چاک کیا ہے، پوری قوم نے دیکھ لیا ہے کہ ووٹوں کے سوداگر کون ہیں، یہ عناصر پھر چمک کے ذریعے بولیاں لگانا چاہتے ہیں، اوپن بیلٹ سے منڈیاں لگانے کا قبیح کاروبار ختم ہوگا، اوپن بیلٹ سے الیکشن میں شفافیت آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف کرپٹ عناصر ہیں اور دوسری طرف پی ٹی آئی کی ایماندار قیادت ہے، 22 کروڑ عوام کے سامنے اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.