ایس سی او ،،، یو م کشمیر کے موقع پر صارفین کے لیے ایک دلچسپ آفر

آسلا م  آباد (ویب نیوز )
اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں واحد ٹیلی کام آپریٹر ہونے کی وجہ سے اپنے قابل ِقدر صارفین کو بہترین خدمات مناسب آفرز کے ساتھ پیش کرنے پر فخر محسوس کرتاہے۔
یو م کشمیر کے موقع پر ایس سی او اپنے صارفین کے لیے ایک دلچسپ آفر لے کر آیاہے جس سے صارفین کو کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے انمول حق کے لیے جدوجہد کی بھر پور حمایت کرنے میں مدد ملے گی۔اس پیکج کی بدولت 5 فروری2021 کو SCOM کے آزاد جموں و کشمیر کے صارفین صر ف RS.5/- +tax روپے میں 5000 MBs,5000 SMSاور 5000 آن نیٹ منٹس حاصل کر سکیں گے۔پیکج ایکٹیویشن کے لیے وصول ہونے والے میسج کا رپلائی کریں اور اس خصوصی پیش کش سے فائدہ اٹھائیں۔

Editor

Next Post

 اپوزیشن کی ہر سازش ناکام ، حکومت پہلے سے زیاد مضبوط ہے ،عثمان بزدار

جمعرات فروری 4 , 2021
اپوزیشن کی ہر سازش ناکام ، حکومت پہلے سے زیاد مضبوط ہے ،عثمان بزدار حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان 2023تک پورے نہیں ہونگے ، بیان لاہور(ویب  نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک کو کنگال کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے،اپوزیشن […]