ایف اے ٹی ایف اجلاس شروع، پاکستان کی کارکردگی پر حتمی فیصلہ جمعہ کومتوقع

پیرس (ویب ڈیسک)

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) کا تین روز تک جاری رہنے والا اجلاس شروع ہو گیا۔ پاکستان کی کارکردگی پر حتمی فیصلہ جمعہ کو ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس شروع ہو گیا، سالانہ پلنری اجلاس تین روز تک جاری رہے گا، ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکس پلیر صدارت کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف پاکستان کی کارکردگی کا بھی جائزہ لے گا، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر بھی غور ہو گا، پاکستان کی کارکردگی پر حتمی فیصلہ جمعہ کو ہوسکتا ہے۔ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا نکالنے کا فیصلہ ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے بلیک لسٹ کے خدشات بھی ختم ہوسکتے ہیں، پاکستان نے 27 اہداف میں سے 26 پر پیش رفت کی، پاکستان نے 27 میں سے 21 اہداف پر بڑی پیش رفت کی۔

Editor

Next Post

بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 36 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

جمعرات اکتوبر 22 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 36 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی […]