ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دوجوان شہید

راولپنڈی (ویب ڈیسک)

بھارت کی لائن آف کنڑول پر اشتعال انگیزی اور فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کی جس کا  پاک فوج کے توپ خانے نے بھرپور جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کے بھرپور کے نتیجے میں بھارتی افواج کے بھاری جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

ایل او سی پر دوطرفہ فائرنگ کے دوران پاک فوج کے دوجوان لانس نائیک طارق اور سپاہی ظروف نے جام شہادت نوش کیا۔

Editor

Next Post

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 138 کیس اور 56اموات، رپورٹ

جمعرات دسمبر 10 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں […]