ایچ ای سی کی آن لائن امتحانات سے متعلق وائرل نوٹیفکیشن کی تردید

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

کمیشن نے آن لائن امتحانات لازم قرار دینے سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا

یونیورسٹیز کا استحقاق ہے کہ وہ جس طرح چاہیں امتحان لیں، ہائیرایجوکیشن کمیشن

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی )نے آن لائن امتحانات کا فیصلہ یونیورسٹیز پر چھوڑ دیا، کمیشن نے آن لائن امتحانات سے متعلق وائرل نوٹیفکیشن کی تردید کی ہے۔ ایچ ای سی کی جانب سے کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر آن لائن امتحانات سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن پھیلایا گیا، کمیشن نے آن لائن امتحانات لازم قرار دینے سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ایچ ای سی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیز کا استحقاق ہے کہ وہ جس طرح چاہیں امتحان لیں، یونیورسٹیز اپنی صلاحیت اورسہولت کے مطابق امتحان لینے کے طریقہ کار کا تعین کریں۔

Editor

Next Post

پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

جمعرات جنوری 28 , 2021
لاہور (ویب ڈیسک)  ہر حلقے کے مسائل حل کرنا چاہتا ہوں، میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں،عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پیپلزپارٹی کے رحیم یار خان سے رکن پنجاب اسمبلی رئیس نبیل احمد نے ملاقات کی ہے ۔ جمعرات کووزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رئیس نبیل احمد […]