بجلی 1 روپے 52 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست

درخواست اکتوبر اور نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی،نیپرا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سی سی پی اے نے بجلی ایک روپے 52 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔نیپرا کے مطابق درخواست اکتوبر اور نومبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے )نے نومبر کے لیے بجلی کی قیمت میں 95 پیسے فی یونٹ اور اکتوبر کے لیے بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی۔دونوں درخواستوں پر سماعت 30 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی جس کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.