براڈ شیٹ معاملے پر کرپشن نے امیر حکمرانوں کو دوبارہ بے نقاب کیا…وزیراعظم کی ٹویٹ

امیر حکمران انتقامی کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے،عمران خان

براڈ شیٹ معاملے پر کرپشن نے امیر حکمرانوں کو دوبارہ بے نقاب کیا

حکمرانوں کا بے نقاب ہونا میری کرپشن کیخلاف 24 سالہ جدوجہد ہے،وزیراعظم کی ٹویٹ

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ معاملے پر کرپشن نے امیر حکمرانوں کو دوبارہ بے نقاب کیا، امیر حکمران انتقامی کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاناما پیپرز نے پاکستان کے امیر حکمرانوں کو بے نقاب کیا، براڈ شیٹ کی وجہ سے امیر حکمرانوں کی منی لانڈرنگ سامنے آئی، حکمرانوں کا بے نقاب ہونا میری کرپشن کیخلاف 24 سالہ جدوجہد ہے، یہ امیر حکمران انتقامی کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔ عمران خان کا کہنا تھا اشرافیہ نے بعد میں این آر او کا سہارا لیا، اشرافیہ نے بیرون ملک میں غیر قانونی اثاثے بنانے کیلئے منی لانڈرنگ کی، این آر او کی وجہ سے اشرافیہ نے لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ فراہم کیا، اس صورتحال میں پاکستانی عوام سب سے زیادہ ہارے ہوئے ہیں۔

Editor

Next Post

کورونا سے مزید 55 افراد جاں بحق،2123نئے کیسز رپورٹ

بدھ جنوری 13 , 2021
کورونا سے مزید 55 افراد جاں بحق،2123نئے کیسز رپورٹ اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 772 ہوگئی ،2ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، این سی او سی اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان  بھر میں کورونا وائرس کے مزید 55 مریض انتقال کرگئے ،جبکہ مزید 2 ہزار 123 […]