براڈ شیٹ کا ہر صفحہ سیاسی لٹیروں کی کرپشن کہانی ہے،فردوس عاشق

براڈ شیٹ کا ہر صفحہ سیاسی لٹیروں کی کرپشن کہانی ہے،فردوس عاشق

 کپتان نے براڈ شیٹ حقائق عوام کے سامنے لانے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا،ٹویٹ

لاہور(ویب  نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کا ہر صفحہ سیاسی لٹیروں کی کرپشن کہانی ہے،پی ڈی ایم مزید رسوائی کیلئے تیار رہے ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی باقی جماعتیں بھی کسی سے کم نہیں، وہ سیاستدان بھی کرپشن کے خلاف بھاشن دے رہے ہیں جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں، یہ کرپٹ سیاسی ٹبر جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کرپشن کرنے کے بعد ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے رہے، پھر گرگٹ کی طرح رنگ بدل کر ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کی پردہ پوشی کرتے رہے، کپتان نے براڈ شیٹ حقائق عوام کے سامنے لانے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا، ہمیں کسی بات کا خوف نہیں، ہمارے ہاتھ صاف ہیں، پی ڈی ایم مزید رسوائی کیلئے تیار رہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.