برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ملزمان کے تبادلے کا معاہدہ نہیں …برطانوی دفتر خارجہ

برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ملزمان کے تبادلے کا معاہدہ نہیں

پاکستانی وارنٹ نواز شریف کے برطانیہ میں قیام پر اثرانداز نہیں ہوسکتے، برطانیہ

لندن (ویب ڈیسک ) برطانوی دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سے جاری وارنٹ نواز شریف کے برطانیہ میں قیام پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری کی ای میل پر جواب میںبرطانوی دفتر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ملزمان کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہوا۔نواز شریف کے قانونی معاملات حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں، پولیس برطانوی عدالت کی اجازت کے بغیر کسی کو گرفتار نہیں کرسکتی۔برطانوی دفتر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ کے امیگریشن کے قوانین واضح ہیں، ہر مقدمے میں قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہیں

Editor

Next Post

سال2021کے دوسرے ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا

ہفتہ جنوری 16 , 2021
تقویمی سال2021کے دوسرے ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا کے ایس ای100انڈیکس45600پوائنٹس سے بڑھ کر45900پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا سرمائے میں35ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 49فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں کراچی(ویب ڈیسک )تقویمی سال2021کے دوسرے ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک […]