برٹش ایئرویز کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن دوبارہ بحال کرنیکافیصلہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹ)

برٹش ایئرویزنے اگلے ماہ سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن دوبارہ بحال کرنیکافیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق برٹش ایئرویز اگست سے پاکستان کا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرے گی۔ برطانوی کمپنی ہیتھروسے اسلام آباد کے لیے ہفتے میں 3پروازیں آپریٹ کریگی۔برٹش ایئرویز نے پاکستانی حکام سے اس حوالے سے انتظامات مکمل کرنیکی یقین دہانی کرانے کی درخواست کی ہے اور اسلام آباد ایئرپورٹ منیجرسے انتظامات کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔ برٹش ایئرویز نے کہا کہ جہازکیلئے فکس بریجزمحفوظ ہونیکی تصدیق کی جائے۔واضح رہے کہ برٹش ایئرویزنیکورونا کے باعث پاکستان کا فضائی آپریشن بند کر رکھا تھا۔

Editor

Next Post

گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کی ناقص سروس کے باعث کروناکے دوران طلبا کا نقصان ہواایس سی او سے بات کریں گے، وزیر تعلیم

منگل جولائی 28 , 2020
گلگت (سٹاف رپورٹ) گلگت بلتستان کے نگران وزیر تعلیم وتعمیرات عبدالجہان نے کہا ہے کہ ہمیں انٹرنیٹ اور اچھی موبائل فون سروس یہاں لانے کے لئے کسی سے بھیک مانگنا پڑی تو مانگیں گے۔کروناکے دوران طلبا طالبات کا بہت نقصان ہوا ہے جس کی وجہ صرف انٹرنیٹ کی ناقص سروس […]