بنگلہ دیش میں جنسی زیادتی کے مجرموں کیلئے سزائے موت

ڈھاکا (ویب ڈیسک)

بنگلہ دیش میں شدید عوامی رد عمل کے بعد جنسی زیادتی کے مجرموں کے لیے سزائے موت مقرر کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

حکومت کی طرف سے یہ اعلان جنسی زیادتی کے واقعات کے بعد شروع ہونے والے کئی روزہ مظاہروں کے بعد کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی کابینہ نے وزیراعظم حسینہ واجد کی زیر قیادت منگل 12 اکتوبر کو ریپ یا جنسی زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت دینے کی منظوری دے دی ہے۔

بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو خود اپنی پارٹی کے اندر سے بھی اس حوالے سے دباؤ کا سامنا تھا۔

ڈھاکا میں ایک میٹنگ کے بعد ان کی حکومت نے سزائے موت لاگو کرنے کا اعلان کیا۔

بنگلہ دیشی وزیر انصاف انیس الحق کے مطابق یہ قانون منگل 13 اکتوبر کو صدر کی جانب سے جاری کر دیا جائے گا۔

Editor

Next Post

نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل کی بندش، چیئرمین نیب نے تحقیقات کا حکم دیدیا

منگل اکتوبر 13 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل کی بندش پر چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو ہدایات دیں کہ پاکستان کو مبینہ لاکھوں ڈالرز نقصان کی […]