بھارتی وزیراعظم کیخلاف ایک لاکھ کسانوں کا احتجاج، پارلیمنٹ کے گھیراؤ کی تاریخ دیدی

نئی دہلی (ویب ڈیسک)

بھارتی پنجاب میں ایک لاکھ کسانوں نے مودی کےخلاف احتجاج کیا، کسان رہنماں نے کہا کہ 8 مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا جائے گا، امریکا کی 87 بڑی کسان یونینز بھی بھارتی کاشتکاروں کے حق میں بول اٹھیں۔

بھارتی کسانوں کا کالے قوانین کے خلاف احتجاج جاری، مشرقی پنجاب کے شہر برنالہ میں کسانوں کی بڑی پنچایت منعقد کی گئی۔ کسان رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلی پولیس نے کارکنوں کے خلاف جعلی مقدمے بنائے۔ رہنماوں نے مزید کہا کہ سارے تہوار دھرنوں ہی میں منائے جائیں گے، جلسے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے کہا کہ 8 مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔

امریکا کی 87 بڑی کسان یونینز بھی بھارتی کاشتکاروں کے حق میں بول اٹھیں، مشترکہ بیان میں کہا کہ زرعی قوانین کسانوں سے زندگی چھیننے کےمترادف ہے۔

Editor

Next Post

کورونا وبا میں کمی؛ ملک میں 3 ماہ بعد ایک روز میں کم ترین اموات

پیر فروری 22 , 2021
اسلام آباد (ویب ڈیسک) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے 16 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جو کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایک روز میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی سب سے کم تعداد ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 […]