بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری،یہ پورے ملک کی تحریک ہے، راہول گاندھی

بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری،یہ پورے ملک کی تحریک ہے، راہول گاندھی

 آپ لکھ کر لے لیں، کسان ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، لوک سبھا میں خطاب

دھرنوں میں شریک افراد کے گھروالوں کی پکڑ دھکڑ جا ری ، سنگھو بارڈر پر 600کاشتکاروں نے پوزیشن سنبھال لی

نئی دہلی(ویب  نیوز)بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے، کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے متنازع قوانین نے کسانوں، مزدوروں اور چھوٹے دکانداروں کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی۔ سن لیں، یہ کسانوں کی نہیں پورے ملک کی تحریک ہے۔مودی سرکار کا ہر وار ناکام ہوا ہے، کسان مضبوطی کے ساتھ احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ متنازع زرعی قوانین کے معاملے پر بھارتی پارلیمان میں شور شرابہ ہوا، لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ آپ لکھ کر لے لیں، کسان ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، آپ نے ملک کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی ہے۔ ان قوانین کی وجہ سے ہندوستانیوں کو بھوک سے مرنا پڑے گا۔کانگریس ارکان نے احتجاج میں جان دینے والے کسانوں کے لیے کھڑے ہو کر خاموشی اختیار کی جبکہ بی جے پی ارکان شور مچاتے رہے۔بھارت میں ٹویٹرعہدیداروں کی گرفتاریاں اور انہیں دھمکیاں جاری ہیں۔دھرنوں میں شریک افراد کے گھروالوں کی پکڑ دھکڑ بھی کی جا رہی ہے، کسانوں نے بھی حفاظتی اقدامات کرلیے ہیں، سنگھو بارڈر پر 600 کاشتکاروں نے پوزیشن سنبھال لی۔

Editor

Next Post

کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا تسلسل جاری

جمعہ فروری 12 , 2021
ایس ای 100انڈیکس مزید247.16 پوائنٹس کی کمی سے 45808.36پوائنٹس کی سطح پرآ گیا کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی مندی کا تسلسل جاری رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے مزید247.16 پوائنٹس کی کمی سے 45808.36پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ سرمایہ […]