بھارت: کسانوں کا دہلی تا جے پور روڈ بلاک کرنے کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت بھر کے کسانوں نے احتجاج میں تیزی لاتے ہوئے آج دہلی تا جے پور روڈ کو بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتیہ کسان یونین کے رہنما بلبیر ایس راجے وال نے کہا ہے کہ آج کسان دہلی تا جے پور ہائی وے کو بلا ک کر دیں گے اور اسے ٹول فری کریں گے۔

کسان رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈپٹی کلیکٹروں کے دفتروں اور بی جے پی رہنماؤں کے گھروں کے باہر بھی مظاہرے کیئے جائیں گے۔

ملک گیر احتجاج کی اپیل پر مختلف شہروں سے کسانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب کانگریس رہنما راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر مظاہروں کے دوران 11 کسانوں کے دم توڑنے کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ زرعی قوانین کو ختم کرنے کے لیے مزید کتنی قربانیاں دینا ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں نے 14 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

Editor

Next Post

کورونا سے مزید 71 افراد جاں بحق ، 2470 کی حالت تشویشناک

ہفتہ دسمبر 12 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 71 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے لقمہ اجل بننے والے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 724 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد […]