بیت لحم ،یہودی آباد کاروں نے فلسطینی کا باغ اجاڑ دیا

آبادکاروں نے الیکٹرک آری سے زیتون کے 70 پھل دار پودے کاٹ ڈالے

بیت لحم  (ویب ڈیسک)

یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال مغربی علاقے الوجہ میں فلسطینیوں کے زیتون کے باغ کو اجاڑ دیا ۔مقامی فلسطینی سماجی کارکن ابراہیم عوض اللہ نے بیان میں بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے فوزی خلیفہ شہری کے باغ میں گھس کرالیکٹرک آری کی مدد زیتون کے 70 پھل دار پودے کاٹ ڈالے۔ یہ باغ بیت لحم میں عروق زنید کے مقام پر واقع ہے اور کاٹے گئے درختوں کی عمر 10 سے15 سال کے درمیان تھی۔عوض اللہ نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں کی املاک کی مسماری، اراضی پرقبضے اور قیمتی درختوں کے باغات کو تباہ کرنا روز کا معمول بن چکا ہے۔

Editor

Next Post

 فیصل واوڈا سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار

منگل فروری 23 , 2021
الیکشن ٹربیونل نے قادر خان مندوخیل کی اپیل مسترد کر دی کراچی  (ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا اور قادر مندوخیل کی اپیل مسترد کردی ۔پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کی جانب […]