بین ڈنک پی ایس ایل 5 کے باقی میچزکیلیے پاکستان آنے کو بیتاب

لاہور (ویب ڈیسک) 

بین ڈنک پی ایس ایل 5 کے باقی میچز کیلیے پاکستان آنے کو بیتاب ہیں۔

بین ڈنک پی ایس ایل 5 کے باقی میچز کیلیے پاکستان آنے کو بیتاب ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹ ملتوی کیے جانے سے قبل لیگ میچزمیں آسٹریلوی بیٹسمین نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف 93 اور کراچی کنگز کے مقابل 99 ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل لاہور قلندرزکوحیران کن فتوحات دلائی تھیں۔

اپنے ویڈیوپیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے نومبر میں شیڈول باقی میچز کیلیے پاکستان جانے کو بے تاب ہوں، ایک بار پھر اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے ملاقات کا موقع ملے گا، پوری امید ہے کہ پہلی بار ٹرافی جیت کر لاہوری پرستاروں کے نام کریں گے، آخرمیں انہوں نے کہا کہ میں ہوں قلندردل سے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے پلے آف اور فائنل نومبر کے وسط میں کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

 

 

Editor

Next Post

وزیراعظم عمران خان بدھ کے روز ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

پیر اکتوبر 26 , 2020
لاہور  (ویب ڈیسک) وزیر اعظم بدھ کے روز ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے. عمران خان ایوان اقبال میں انصاف ڈاکٹرز فورم کی تقریب سے خطاب کریں گے، وزیراعلی اور گورنر پنجاب سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ وزیراعظم عمران خان بدھ کے روز لاہور میں مصروف دن گزاریں گے، […]