بیگم صفدر کے ٹوئٹر پر 80 فیصد جعلی فالورز ہیں، فیاض چوہان

بیگم صفدر کے ٹوئٹر پر 80 فیصد جعلی فالورز ہیں، فیاض چوہان

 ایک ہزار898 فالوورز نے ایک ہی دن ٹوئٹر اکائونٹس بنائے، ایک ملین فالوورز کا اپنا کوئی فالوور نہیں

کیلیبری دھاندلی اور جعلی قطری خط کی موجد بیگم صفدر اعوان ٹوئٹر دھاندلی میں بھی سب سے آگے نکلیں،بیان

لاہور (ویب ڈیسک )پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ  بیگم صفدر کے ٹوئٹر پر80فیصد جعلی فالورزہیں ، فالوورز میں سے 2اعشاریہ37ملین ڈیڈ ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کیلیبری دھاندلی اور جعلی قطری خط کی موجد بیگم صفدر اعوان ٹوئٹر دھاندلی میں بھی سب سے آگے نکلیں، ان کے ٹوئٹر اکائونٹ پر لاکھوں جعلی فالورز اچنبھے کی بات نہیں، ان کے تقریبا 5اعشاریہ5ملین فالوورز میں سے 80 فیصد جعلی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے 5 ملین میں سے تقریبا 5 اعشاریہ 19 ملین فالوورز نے کبھی بیگم صفدر اعوان کے کسی ٹوئٹ کو لائیک نہیں کیا، ان کے فالوورز میں سے 2اعشاریہ37 ملین ڈیڈ ہیں۔  انہوں نے کہا کہ 1ہزار898 فالوورز نے ایک ہی دن ٹوئٹر اکائونٹس بنائے، جبکہ تقریبا ایک ملین فالوورز کا اپنا کوئی فالوور نہیں۔ انہوں نے کہا  کہ بیگم صفدر اعوان کے تقریبا 1 اعشاریہ4 ملین ٹوئٹر فالوورز کے 2 سے 5 فالوورز ہیں، ان کی چالاکیوں سے ساری عوام واقف ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ پھر ان لوگوں نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی ہے، دھاندلی اور شریف خاندان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہوچکے ہیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.