تحریک انصاف نے عبدالقادر بلوچ سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا

تحریک انصاف نے عبدالقادر بلوچ سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا

اسلام آباد(ویب  نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کیلئے بلوچستان سے امیدوار عبدالقادر سے ٹکٹ واپس لے لیا۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ قادر سے واپس لے لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ ظہور آغا کو جاری کیا جا رہا ہے، کپتان ہمیشہ اپنے پارٹی ورکر کی آواز سنتا ہے۔شہباز گل کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی ٹکٹ واپس لینے کی تصدیق کی۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر پارٹی میں ہی اختلافات شروع ہوگئے تھے۔پی ٹی آئی نے عبدالقادر کو بلوچستان سے جنرل نشت پر ٹکٹ جاری کیا تھا  اور ان ناموں کی منظوری وزیراعظم نے خود دی تھی جس کے بعد ہفتہ کواعلان کیا گیا تھا۔

Editor

Next Post

امریکا میں برف کی پھسلن سے 130 گاڑیوں میں خوفناک تصادم

اتوار فروری 14 , 2021
ٹیکساس (ویب ڈیسک) امریکا میں ہلکی برفباری سے ہائی وے پر پھسلن کی وجہ سے 130 ٹرالرز، کاریں اور دیگر گاڑیاں آپس میں بری طرح ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں کئی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ […]