ترسیلات زر میں اضافہ پاکستانی بینکوں کے کریڈٹ کو بہتر کرے گا:موڈیز

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ترسیلات زر میں اضافہ پاکستانی بینکوں کے کریڈٹ کو بہتر کرے گا۔ عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے رپورٹ جاری کردی ۔۔

عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستان میں ترسیلات زر میں اضافے اور اس کے بینکوں پر اثرات پر رپورٹ جاری ہے ۔۔ موڈیز کے مطابق کورونا کے باوجود ترسیلات زر میں ردبدل کا امکان نہیں،، جبکہ ورلڈ بینک نے عالمی سطح پر ترسیلات میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا تھا ۔۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترسیلات زر بڑھنے سے بینکوں کے ڈپازٹ اور فارن کرنسی میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے بینکوں کی قرض دینے کی صلاحیت بڑھنے گی ۔۔

تاریخ میں پہلی بار بینک صارفین کے قرضے کمپنیوں کے قرضوں سے بڑھ گئے ہیں ۔۔ اعداد شمار کے مطابق دسمبر 2020 میں عام صارف کے غیرفعال قرضے مجموعی قرضوں کے 4 اعشاریہ 9 فیصد جبکہ کمپنیوں کے غیر فعال قرضے مجموعی قرضوں کے 9 اعشاریہ 4 فیصد کے برابر پہنچ چکے ہیں۔

Editor

Next Post

سینیٹ انتخابات ہائی جیک کر نیوالے جمہوریت پردھبہ ہیں، عمران خان

پیر فروری 22 , 2021
اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد راستہ ہے،وزیراعظم کا بابر اعوان سے ٹیلیفونک رابطہ حلیم عادل شیخ پر کسٹوڈیل ٹارچر کیا گیا، ان سے غیر انسانی سلوک کیا گیا،بابر اعوان اسلام آباد  (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ […]