ترکی میں زلزلے سے تباہی: جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 81 ہوگئی

ازمیر: (ویب ڈیسک)

ترکی میں زلزلے سے تباہی کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 81 ہوگئی، ریسکیو ٹیموں نے 36 گھنٹے کی کوشش کے بعد 70 سالہ شہری کو ملبے سے زندہ نکال لیا۔

زلزلے کے بعد ازمیر شہر میں ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔ جمعے کے روز آنے والے شدید زلزلے کے بعد ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں امدادی ٹیمیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہی ہیں۔ حکام نے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

مختلف حادثات میں 900 سے زائد افراد زخمی ہوئے، زیادہ تر کو مرہم پٹی کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تاہم متعدد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ 36 گھنٹے تک ملبے تلے دبے 70 سالہ شخص کو ریسکیو ٹیم نے زندہ نکال لیا۔ ہزاروں افراد خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں جن میں خوارک تقسیم کی جا رہی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ ازمیر کے بہن بھائیوں کے زخم بھرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

 

Editor

Next Post

ماہرینِ نفسیات نے’ محبت بھرا شکریہ‘ کہنے کا بہتر اور آسان طریقہ پیش کردیا

پیر نومبر 2 , 2020
واشنگٹن(ویب ڈیسک) ہم روزمرہ زندگی میں اپنی شریکِ حیات کا شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن اب ماہرینِ نفسیات نے اس کا بہتر اور بہت آسان طریقہ پیش کیا ہے۔ نفسیات دانوں کے مطابق شکریئے کے الفاظ کو تھوڑی سی وسعت دے کر آپ بالخصوص اپنی شریکِ حیات کو زیادہ مسرور […]
health