توشہ خانہ ریفرنس،آصف زرداری، یوسف رضاگیلانی پر فرد جرم عائد، نواز شریف اشتہاری قرار

  ملزمان کا صحت جرم سے انکار،نواز شریف کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیل7 دن میں طلب

آئندہ سماعت پر نواز شریف کی عدم پیشی کی صورت میں جائیداد منجمد کر لی جائے گی،عدالت

 میں نے کبھی رولز کے خلاف کوئی کام نہیں کیا، قانون کے مطابق جو سمری آئی اسے منظور کیا،یوسف رضا گیلانی

ہم کیس کے میرٹ پر بات نہیں کر رہے کہ سمری کیسے آئی اور منظور ہوئی،جج اعظم خان

 عدالت  نے کیس کی سماعت 24ستمبر تک ملتوی کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

  اسلام آباد کی  احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ اسلام آباد کی   احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دے دیا۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے توشہ خان ریفرنس  کی سماعت کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا۔جج احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ کیاملزمان صحت جرم سے انکار کر رہے ہیں؟ وکیل صفائی نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس اختیار ہوتا ہے کہ سمری کی منظوری دے۔ نیب نے اختیارات کاغیر قانونی استعمال کرکے غلط ریفرنس بنایا۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے عدالت میں موقف  اپنایا کہ میں نے کبھی رولز کے خلاف کوئی کام نہیں کیا، قانون کے مطابق جو سمری آئی اسے منظور کیا۔جج اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ ہم کیس کے میرٹ پر بات نہیں کر رہے کہ سمری کیسے آئی اور منظور ہوئی۔عدالت نے نواز شریف کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیل7 دن میں طلب کرلی ہیں۔ عدالت  ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر نواز شریف کی عدم پیشی کی صورت میں جائیداد منجمد کر لی جائے گی۔احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت 24ستمبر تک ملتوی۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.