توشہ خانہ ریفرنس:‌ احتساب عدالت کا نواز شریف کی جائیداد اور اثاثے ضبط کرنے کا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی جائیداد اور اثاثوں کی ضبطگی کا حکم دیدیا۔ نیب نے عدالتی حکم پر نواز شریف کے اثاثوں کی رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کی تھی۔

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ، عدالت نے سابق وزیراعظم کے اثاثے ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ نیب نے نواز شریف کے اثاثوں سے متعلق اہم ریکارڈ حاصل کیا تھا جو احتساب عدالت میں جمع کروایا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نواز شریف کی پراپرٹیز، گاڑیوں، بنک اکاونٹس سے متعلق ریکارڈ اکٹھا کیا گیا تھا۔ نیب نے اکٹھی کی گئی تفصیلات ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر لاہور، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ، نجی بنک، شیخوپورہ اورمری انتظامیہ سے مانگی تھیں۔ سابق وزیراعظم کے نام پر لاہور میں 1550 کنال سے زائد زرعی اراضی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ نواز شریف کے زیر استعمال مرسیڈیز، لینڈ کروزر ، دو ٹریکٹرزکا بھی ریکادڈ حاصل کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے نجی بنک میں سابق وزیراعظم کے نام ملکی اور غیر ملکی اکاونٹ بھی ریکارڈ کا حصہ ہے۔ مری میں نواز شریف کے نام بنگلہ اور شیخوپورہ میں زرعی اراضی بھی نکلی۔ نیب نے تمام معلومات احتساب عدالت کے روبرو پیش کی تھیں۔

Editor

Next Post

فرانس: 24 گھنٹوں میں کورونا کے 13ہزار نئے کیسز رپورٹ

جمعرات اکتوبر 1 , 2020
فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کورونا وائرس کے 13ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 63 اموات رپورٹ ہوئی ہیں فرانس میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 31 ہزار 956 اموات […]