تھر پارکر میں 13 ماہ کے دوران 125 سے زائد خواتین کی خودکشی

تھرپارکر (ویب ڈیسک)

غربت افلاس معاشرتی ناہمواریوں سے ضلع تھرپارکر میں خودکشیوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 13ماہ کے دوران 125سے زائد خواتین گلے میں پھندا یا کنویں میں گر کر جانیں گنوا بیٹھیں۔ ضلع تھرپارکر میں مسائل حل ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں، ایک جانب بچے خواتین اور شہری مختلف بیماریوں کے باعث انتقال کر رہے ہیں تو دوسری جانب غربت، افلاس، رسم و رواج اور سماجی دوریوں کے باعث نوجوان خواتین خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔گزشتہ سال محکمہ صحت اور غیر سرکاری تنظیم کے درمیان ذہنی صحت سے متعلق آگاہی کے لیے معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث تھرپارکر میں خودکشی کے واقعات رک نہ سکے۔ اس حوالے سے مٹھی میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا جہاں ماہرین نفسیات، سول سوسائٹی اور غیرسرکاری تنظیموں نے خودکشی کے عوامل اور مسائل پر گفتگو کی۔سماجی اور اقتصادی مسائل کو حل کیے بغیر تھر میں خودکشی کے واقعات کو روکنا ممکن نہیں تاہم کمیونٹی میں آگاہی مہم کے ذریعے ان واقعات کو کم ضرور کیا جا سکتا ہے۔

Editor

Next Post

کورونا ' مزید 31 مریض انتقال کرگئے،1404نئے کیسزرپورٹ

اتوار فروری 14 , 2021
اموات 12307 ہوگئیں،1702مریضوں کیحالت تشویشناک ہے،این سی اوسی اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید 31 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد12307تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس […]