جاز نیٹ ورک کی مایوس کن سروس کے باعث صارفین دیگر نیٹ ورک پر منتقل ہونا شروع

جاز نیٹ ورک کی مایوس کن سروس کے باعث صارفین دیگر نیٹ ورک پر منتقل ہونا شروع

ننکانہ صاحب(ویب  نیوز )ننکانہ صاحب اور گردونواح میں جاز نیٹ ورک کی مایوس کن سروس کے باعث صارفین دیگر نیٹ ورک پر منتقل ہونا شروع ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پچھلے کئی روز سے ننکانہ صاحب اور گردونواح میں نیٹ ورک کی سروس انتہائی مایوس کن ہے شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے موبائل نمبر آن ہونے کے باوجود بھی دوسرے شخص کو موبائل نمبر بند ہونے کا میسج ملتا ہے اسی طرح با ر بار سگنل کا ڈراپ ہوجانا ، کالز کا نہ ملنے اور بار بار کالز کا منقطع ہوجانے سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ جاز نیٹ ورک کی مایوس کن سروس کے باعث دیگر نیٹ ورک پر منتقل ہورہے ہیں اگر جاز کمپنی نے فوری طور پر اپنے مسئلہ کا حلہ نہ کیا تو باقی یوزر بھی دیگر نیٹ ورک پر منتقل ہونے پر مجبور ہوجائیں گے۔

Editor

Next Post

۔پی ڈی ایم کے ساتھ ملکر پیپلز پارٹی اس ناکام اور ناہل ٹولے کو گھر بھیجے گی ..آصف علی زرداری

اتوار جنوری 24 , 2021
کراچی :سابق صدر آصف علی زرداری کی چودھری منظور احمد سے ٹیلی فون پر گفتگو ملک شدید خطرات میں  ہے ۔حکمران کوئی بڑا بلنڈر کر سکتے ہیں۔ حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہو چکا ہے۔سابق صدر کراچی(ویب  نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری  نے اتوا ر کو پیپلز […]